سفری خدمات کی برآمدات میں 11 ماہ کے دوران 87 فیصد اضافہ

102
ضروری اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 9.95 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 41.90 فیصد کا اضافہ

اسلام آباد۔22جون (اے پی پی):ملک سے سفری خدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر87 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرمئی 2023 تک کی مدت میں سفری خدمات کی برآمدات سے ملک کو935 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 87 فیصدزیادہ ہے،

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سفری خدمات کی برآمدات سے ملک کو500 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔مئی میں سفری خدمات کی برآمدات کاحجم 53 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال مئی کے 37 ملین ڈالرکے مقابلہ میں 43 فیصدزیادہ ہے، اپریل کے مقابلہ میں مئی میں سفری خدمات کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر18 فیصدکااضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔