اسلام آباد۔1ستمبر (اے پی پی):این سی اوسی نے کہا ہے کہ سفری دستاویزات کے حامل بیرون ممالک جانیوالے مسافر اضافی خوراک لگوا سکتے ہیں ۔
بدھ کے روز این سی اوسی نے اضافی خوراک کے لیے مخصوص ویکسی نیشن سینٹرز کی لسٹ شیئر کی ہے ۔ این سی اوسی کے مطابق بیرون ممالک جانے والے افراد سفری دستاویزات کے ساتھ مخصوص ویکسی نیشن سینٹرز سے اضافی خوراک لگوا سکتے ہیں ، اضافی خوراک کی قیمت 1270روپے ہے ۔12سال اور اس سے زائد عمر کے افراد اس خوراک کو لگوانے کے اہل ہیں ۔
پنجاب میں لاہور ، فیصل آباد ، راولپنڈی ، سیالکوٹ اور ملتان ، سند ھ میں حیدر آباد ، سکھر ، پشاور ، ڈیرہ اسماعیل خان ، ایبٹ آباد ، سوات ، بلوچستان میں کوئٹہ ، اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں مظفر آبادمیں مخصوص سینٹرز قائم کیے گئے ہیں ۔