سفید مکھی، سبز تیلے تھرپس اور جڑی بوٹیوں پر خصوصی نظر رکھی جائے، عامرخٹک

221
Department of Agriculture
Department of Agriculture

ملتان۔ 19 ستمبر (اے پی پی):کمشنرملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے کہاہے کہ اس وقت کپاس کی فصل انتہائی نگہداشت کے مرحلے میں ہے۔

سفید مکھی، سبز تیلے تھرپس اور جڑی بوٹیوں پر خصوصی نظر رکھی جائے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے کپاس کی کاشت وفصل بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ پیسٹ سکاوٹنگ،سرویلنس میں تیزی،ضرر رساں کیڑوں کے حملے کو بروقت کنٹرول کیا جائے۔

جن علاقوں پر زرعی کیڑوں کا حملہ ہوچکا ان پر سپرے کیا جائے۔انہوں نے مزیدکہاکہ حکومت پنجاب کسانوں کو ریلیف دینے بارے اقدامات کررہی ہے ۔اس موقع پرڈائیریکٹر زراعت شہزاد صابر نے اجلاس میں کپاس کی فصل بارے تفصیلی بریفنگ دی۔انہوں نے بتایاکہ ڈویژن میں قائم 13 کسان سہولت سنٹروں پر 14041 لیٹر زرعی ادویات میسر ہیں۔