24.9 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومقومی خبریںسفیر رحیم حیات قریشی کی برسلز کے میئر فلپ کلوز سے ملاقات،...

سفیر رحیم حیات قریشی کی برسلز کے میئر فلپ کلوز سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات کے مختلف پہلوئوں پر تبادلہ خیال

- Advertisement -

برسلز۔28اگست (اے پی پی):بیلجیئم میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے برسلز کے میئر فلپ کلوز سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات کے مختلف پہلوئوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جمعرات کو بیلجئیم میں پاکستانی سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں فریقین نے پاکستان اور بیلجیئم کے مابین ثقافتی اور عوامی سفارتکاری کے اقدامات کو مزید فروغ دینے، بیلجیئم کے کثیرالثقافتی ماحول میں پاکستانی ورثے کو اجاگر کرنے اور پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ گہرے روابط قائم کرنے پر زور دیا۔اس موقع پر دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں