برسلز ۔14مئی (اے پی پی):یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے بیلجیئم میں روس کے سفیر الیگزینڈر توکوونن اوربیلجیئم میں جاپان کے سفیر ماساہیرو میکامی سے الگ الگ ملاقات کی۔بیلجئیم میں پاکستانی سفارتخانہ کی ایکس پر پوسٹ کے مطابق پاکستانی سفیر نے روسی سفیر کو بھارتی جارحیت کے بعد جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے پاک۔روس تعلقات اور علاقائی و عالمی اہمیت کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
سفیر رحیم حیات قریشی نے بیلجیئم میں جاپان کے سفیر ماساہیرو میکامی سے مفید ملاقات کی۔ دونوں فریقوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور تیزی سے ابھرتی علاقائی اور عالمی جغرافیائی و سیاسی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596833