27.1 C
Islamabad
بدھ, مئی 7, 2025
ہومقومی خبریںسفیر رحیم حیات قریشی کی ڈائریکٹر جنرل بیلجیئم رائل انسٹی ٹیوٹ فار...

سفیر رحیم حیات قریشی کی ڈائریکٹر جنرل بیلجیئم رائل انسٹی ٹیوٹ فار انٹرنیشنل ریلیشنز پول ڈی ویٹی اور سینئر صحافی سٹیون ڈکرائنی سے ملاقاتیں، جنوبی ایشیاء میں امن و سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

- Advertisement -

برسلز۔6مئی (اے پی پی):یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے بیلجیئم رائل انسٹی ٹیوٹ فار انٹرنیشنل ریلیشنز (ایگمونٹ انسٹی ٹیوٹ) کے ڈائریکٹر جنرل پول ڈی ویٹی سے ملاقات کی۔

- Advertisement -

پاکستانی سفارتخانے کی ایکس پر پوسٹ کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے عالمی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ سفیر نے انہیں جنوبی ایشیاء میں امن و سلامتی کی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا۔

ملاقات میں ایگمونٹ انسٹی ٹیوٹ اور پاکستان میں تھنک ٹینکس کے درمیان اشتراک کار کو تقویت دینے کے طریقوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ دریں اثناء سفیر رحیم حیات قریشی نے بیلجیئم کے وی آر ٹی نیوز کے سینئر صحافی سٹیون ڈکرائنی سے بھی ملاقات کی جس میں کلیدی عالمی و علاقائی ایشوز بالخصوص جنوبی ایشیاء میں امن و سلامتی سمیت وسیع تر امور پر تعمیری تبادلہ خیال کیا گیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593512

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں