- Advertisement -
برسلز۔22اپریل (اے پی پی):یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے یورپی یونین میں سپین کے مستقل مندوب مارکوس الونسو سے ملاقات کی۔ بیلجئیم میں پاکستانی سفارتخانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان اور سپین کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ انہوں نے علاقائی اور عالمی جغرافیائی و سیاسی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر پاکستان کے سفیر نے پوپ فرانسس کے انتقال پر تعزیت کا اظہار بھی کیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=586097
- Advertisement -