سفیر عاصم افتخار احمد کا بین الاقوامی ٹیکسٹائل نمائش”ٹیکس ورلڈ ایوولوشن پیرس ” میں پاکستانی پویلین کا افتتاح

191
Ambassador Asim Iftikhar Ahmed
Ambassador Asim Iftikhar Ahmed

پیرس۔1جولائی (اے پی پی):فرانس میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخار احمد نےبین الاقوامی ٹیکسٹائل نمائش "ٹیکس ورلڈ ایوولوشن پیرس ” میں پاکستانی پویلین کا افتتاح کیا، یہ نمائش 3 جولائی تک جاری رہے گی۔

فرانس میں پاکستان کے سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان سے اس پویلین میں 12 نمائش کنندگان کی پرکشش ٹیکسٹائل مصنوعات کی نمائش کی جا رہی ہے

جو بین الاقوامی کسٹمرز کے ساتھ کام کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان اور ایمبیسی کے ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ سیکشن کا مقصد ٹیکسٹائل کی دنیا میں ملک کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور ممکنہ خریداروں کے ساتھ کاروباری رابطوں کی سہولت فراہم کرتے ہوئے ترقی کے نئے راستے کھولنا ہے۔