22.7 C
Islamabad
بدھ, مارچ 26, 2025
ہومقومی خبریںسفیر ممتاز زہرا بلوچ کی مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی...

سفیر ممتاز زہرا بلوچ کی مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی پاکستانی نژاد شخصیات سے ملاقات، پاکستانی برادری کے درمیان شراکت داری کے فروغ پر تبادلہ خیال

- Advertisement -

پیرس ۔24مارچ (اے پی پی):فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرا بلوچ نے طب، انفارمیشن ٹیکنالوجی، قانون، مینجمنٹ، فیشن، مہمان نوازی کی صنعت، آرٹ اور ثقافت کے شعبوں میں پاکستانی نژاد پیشہ ور شخصیات اور غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ بات چیت کا محور پاکستانی برادری کے درمیان نیٹ ورکس اور شراکت داری کو فروغ دینا تھا۔

- Advertisement -

سفارتخانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سفیر ممتاز زہرا بلوچ نے فرانس میں پاکستانی نژاد پیشہ ور افراد کی مہارت، اختراعات اور ثقافتی اثر و رسوخ کی تعریف کی اور پاکستان اور فرانس کے درمیان روابط کو فروغ دینے میں ان کے اہم کردار کو اجاگر کیا۔ انہوں نے فرانس میں پاکستان کے سفارتخانے کے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے ان کوششوں کو جاری رکھنے اور ایک دوسرے کے ساتھ سرگرم عمل رہنے کی حوصلہ افزائی کی ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=575998

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں