تہران۔10دسمبر (اے پی پی):ایران نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شام پر اسرائیلی فوج کے قبضے کو روکنے کے لئے فوری اقدامات کرے۔ یہ بات ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل باغی نے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے شام کی سرزمین پر اسرائیلی حکومت کے فوجی حملے کی مذمت کی۔ یہ حملے ایک ایسے وقت میں کئے گئے جب شام کے عوام صدر بشار الاسد کے اقتدار کے خاتمے کی وجہ سے ہونے والی تبدیلیوں سے نمٹ رہے ہیں ۔
انہوں نے اس جارحیت کو اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ جارحیت کو روکنے اور قابض حکومت کواس کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کٹہرے میں لانے کے لیے فوری طور پر اقدامات کرے۔