22.8 C
Islamabad
منگل, ستمبر 2, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسلامتی کونسل غزہ میں اسرائیل کی خوفناک کارروائیاں روکے، ریاض منصور کا...

سلامتی کونسل غزہ میں اسرائیل کی خوفناک کارروائیاں روکے، ریاض منصور کا سلامتی کونسل سے مطالبہ

- Advertisement -

اقوام متحدہ ۔12اگست (اے پی پی):اقوام متحدہ میں فلسطینی نمائندے ریاض منصور نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی سفاکانہ کارروائیوں کو روکنے کے لیے اقدام کرے۔ انہوں نے اسرائیلی کارروائیوں کو بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔العربیہ کے مطابق ریاض منصور نے کونسل کے نام ایک پیغام میں کہا کہ کہ سلامتی کونسل، جنرل اسمبلی اور تمام امن پسند ممالک کو دہشت گردی، موت اور تباہی کے اس بڑھتے ہوئے ان واقعات کو روکنے کے لیے اب کارروائی کرنی چاہیے جو اسرائیل فلسطینی عوام اور پورے خطے کے لوگوں پر مسلط کر رہا ہے۔ اسرائیل کی یہ بربریت بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

ریاض منصور نے مزید کہا کہ سلامتی کونسل کو فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کرنا چاہیے تاکہ قتل عام، قحط، بے گھر ہونے والوں اور عام لوگوں کی تباہی کو روکا جا سکے۔ اور اقوام متحدہ اور پورے بین الاقوامی قانونی نظام کی باقی بچ جانے والی کچھ ساکھ کو بھی بچایا جا سکے۔فلسطینی مندوب نے کہا کہ اسرائیل جنگ بندی نہیں چاہتا اور نہ ہی وہ خالص ایمان کے ساتھ مذاکرات کرے گا۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید کہا کہ ہر روز اپنے قول و فعل سے اسرائیلی سیاست دان اور قابض فوج کے رہنما ثابت کرتے ہیں کہ وہ کسی بھی قتل و غارت کو جاری رکھنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ریاض منصور نے خبردار کیا کہ جنگ بندی کے وعدے واضح طور پر جھوٹے ہیں۔ ہر روز زمین پر اسرائیل کے وحشیانہ اقدامات ان دعوؤں کی نفی کر رہے ہیں۔ اسرائیل جان بوجھ کر ثالثوں کی طرف سے ہونے والی سیز فائر کی کوششوں کو سبوتاژ کر رہا ہے۔

غزہ میں سرکاری میڈیا کے دفتر کے مطابق غزہ سٹی میں 10 اگست ہفتہ کی صبح نماز فجر کے وقت ’’ التابعین‘‘ سکول پر خوفناک بمباری کی گئی۔ اس بمباری میں 100 سے زیادہ فلسطینی جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں