سلامتی کونسل کی افغانستان میں سکول اور تعلیمی مرکز پر دہشت گرد حملے کی مذمت

49
United Nations

اقوام متحدہ۔21اپریل (اے پی پی):اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک سکول اور ایک تعلیمی مرکز پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔

چینی خبر رساں ادارے نے کونسل کی صدر باربرا ووڈورڈ کے جاری کردہ بیان کے حوالے سے بتایا کہ کونسل کے اراکین نے ہائی سکول اور ممتاز ایجوکیشن سنٹر پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔

افغانستان کے علاقے برچی میں رمضان کے مہینے میں ہونے والے اس حملے کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے تھے جن میں طلبا بھی شامل تھے۔

سلامتی کونسل کے ارکان نے متاثرین کے اہل خانہ سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کی خواہش ظاہر کی ہے ۔

انہوں نے تمام افغانیوں کے لیے تعلیم کے حق،امن اور سلامتی کے حصول میں اس کے تعاون کی حمایت کی ہے اور طلبا کی حفاظت اور ان کی تعلیم کے حق سے لطف اندوز ہونے کی صلاحیت پر رونما ہونے والے بری اثرات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سلامتی کونسل کے اراکین نے دہشت گردی کی ان قابل مذمت کارروائیوں کے مجرموں، منتظمین، مالی معاونت کرنے والوں اور سپانسرز کو جوابدہ ٹھہرانے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے تمام ریاستوں پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو نبھائیں۔