ااسلام آباد۔25مئی (اے پی پی):اسلام آباد تھانہ شمس کالونی پولیس ٹیم نے ایک بڑی کارروائی کے دوران مختلف وارداتوں کے دوران مزاحمت پر شہری کو قتل اور متعدد شہریوں کو زخمی کرنے والے بین الصوبائی گینگ کے2ملزمان گرفتار کر لئے۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت محمد کہف اور ارشد خالد کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ملزمان کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والے اسلحہ معہ ایمو یشن اور موبائل فون برآمد کئے گئے ہیں ۔ملزمان وارداتیں کرنے کے بعد کراچی روپوش ہوگئے تھے ۔ملزمان نے راہزنی کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ۔ملزمان اسلحہ کی نوک پر راہگیروں اور دکانوں کو لوٹتے تھے۔گ
رفتار ملزمان کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں۔ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے،منظم اور متحرک گینگز کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں ۔