17.7 C
Islamabad
ہفتہ, فروری 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںسلام آباد پولیس کا غیرقانونی اسلحہ اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک...

سلام آباد پولیس کا غیرقانونی اسلحہ اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 10ملزمان گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد

- Advertisement -

ااسلام آباد۔22فروری (اے پی پی):اسلام آباد پولیس کا غیرقانونی اسلحہ اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10ملزمان کو گرفتارکرکے مقدمات درج کرلئے گئے۔

ہفتہ کو ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے بتایا کہ اسلام آباد پولیس کا غیرقانونی اسلحہ اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

- Advertisement -

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جن کے قبضے سے 4 مختلف بور کے پستول معہ ایمونیشن برآمد کیا گیا جبکہ گرفتار منشیات فروشوں کے قبضہ سے 1365گرام چرس ، 993 گرام آئس اور 30 بوتلیں شراب برآمد ہوئیں، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں سٹریٹ کرائم سمیت سنگین جرائم میں واضح کمی واقع ہوئی ہے۔ڈی آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=564693

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں