- Advertisement -
سلانوالی ۔23فروری (اے پی پی):ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی پی ٹی آئی مہر منصورحیا ت لک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکو مت احتساب کے بیانیے سے کسی صورت بھی پیچھے نہیں ہٹے گی، اپوزیشن میں ہمت ہے تو وہ عدم اعتماد لے آئے ہمیشہ کی طرح ناکامی اس کا مقدر ہے ۔
انہوں نے کہا کہ وز یر اعظم عمران خان کو قوم نے کرپٹ سیاستدانوں کے احتساب کا جو مینڈیٹ د یا ہے ا سکی پاسداری جاری رہے گی ۔ا ن خیالا ت کا اظہارانہوں نے عوامی وفود سے ملاقات میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کی کرپٹ ترین ا پوزیشن جمہوری اقدارکی دھجیاں اڑا رہی ہے قوم کے سامنے کرپٹ اپوزیشن کا بے نقا ب ہونا خود اس کے سیاسی مستقبل پر سوالیہ نشان ہے ۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=296641
- Advertisement -