برسلز۔6دسمبر (اے پی پی):درویشوں کے بیکتاشی سلسلہ کے ہیڈ فادر آف ورلڈ ہیڈکوارٹر البانیہ سے تعلق رکھنے والے حاجی دید ایدموند براہیماج نے بیلجیم اور یورپی یونین میں پاکستان کے سفارتخانہ کا دورہ کیا۔بیلجیم اور یورپی یونین میں پاکستانی ناظم الامور فراز زیدی نے حاجی دید ایدموند براہیماج کا سفارت خانے آمد پر خیرمقدم کیا ۔
برسلز میں پاکستانی سفارتخانے کی ایکس پر پوسٹ کے مطابق ملاقات میں ان کی بات چیت بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے، اسلامو فوبیا سے نمٹنے اور یورپی یونین کے اداروں میں اشتراک کار اقدامات کے لئے باہمی تعاون کے مواقع کی نشاندہی پر مرکوز رہی۔