سلطان آف جوہر ہاکی کپ، جاپان نے نیوزی لینڈ کو ہرا دیا،

128

جوہر بارو ۔ یکم نومبر (اے پی پی) سلطان آف جوہر جونیئر ہاکی کپ میں جاپان نے نیوزی لینڈ کو 4-1 گولز سے ہرا دیا، جاپان نے پہلی کامیابی حاصل کی جبکہ بلیک کیپس کو متواتر دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا، اس سے قبل پہلے میچ میں نیوزی لیڈ کو پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ آسٹریلیا اور ملائیشیا کے درمیان میچ 2-2 گولز سے برابری پر ختم ہوا۔ ملائیشیا کے شہر جوہر بارو میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے میچ میں جاپان کی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو 1 کے مقابلے میں 4 گولز سے ہرا کر کامیابی حاصل کی، د