سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5-2 سے ہرا دیا

144

جوہر بارو ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں پاکستان جونیئر نے اپنے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کو دو کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے دی، رانا سہیل نے دو گول سکور کئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ملائیشیا کے شہر جوہر بارو میں شروع ہونے والے سلطان آف جوہر کپ میں پاکستان جونیئر نے اپنے پہلے پول میچ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو بآسانی 5-2 سے ہرا دیا۔