سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں ( ہفتہ کو) مزید تین میچ کھیلے جائیں گے

102

جوہر بارو ۔ 4 نومبر (اے پی پی) چھٹے سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں ہفتہ کو مزید تین میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ ملائیشیا کے شہر جوہر بارو میں جاری ٹورنامنٹ میں آج پہلا میچ انگلینڈ اور آسٹریلیاکے مابین کھیلا جائے گا، دوسرے میچ میں پاکستان اور جاپان کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جبکہ تیسرا میچ ملائیشیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں انگلینڈ کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کر رہی ہے۔