سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ کے لئے جاری تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کی فٹنس پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں ، ایاز محمود

431
Pakistan Hockey Federation
Pakistan Hockey Federation

راولپنڈی۔9اکتوبر (اے پی پی):قومی ہاکی ٹیم کے کوچ اولمپیئن ایاز محمود نے کہا ہے کہ سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ کے لئے جاری تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کی فٹنس پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں ، ٹورنامنٹ کے لئے تمام کھلاڑی بھرپور پریکٹس کر رہے ہیں

، پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے زیر اہتمام سینئر ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ 25 ستمبر سے عبدالستار ایدھی ہاکی سٹیڈیم میں جاری ہے جس میں کھلاڑی آئندہ ماہ سے شروع ہونے والے سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کی تیاریوں میں مصروف ہیں

، ٹیم کوچ اولمپیئن ایاز محمود کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیم میں فٹنس کا فقدان رہا ہے، تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کی سخت ٹریننگ، پریکٹس کے ساتھ فٹنس پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، وڈیو انالسٹ کے ذریعے ٹیم کی پرفارمنس کو بہتر بنانے میں کوچز سخت محنت کر رہے ہیں،

واضح رہے کہ سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ یکم سے 10 نومبر تک ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ میں 6 ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں میزبان ملائیشیا، پاکستان، جاپان ، جنوبی کوریا، ساوتھ افریقا اور مصر شامل ہیں۔