کراچی۔19ستمبر (اے پی پی):سلطنت عمان کی جانب سے سیلاب زدگان کیلئے امدادی سامان لے کر پہلا جہاز پیر کو کراچی بندرگاہ پہنچ گیا، امدادی سامان میں کھانے پینے کی اشیاء، کمبل اور خیمے شامل ہیں۔
ترجمان وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر برائے بحری امور فیصل سبزواری، کراچی میں عمان کے قونصل جنرل سمیع عبداللہ سلیم الخنجاری کے علاوہ وزارت خارجہ اور این ڈی ایم اے کے نمائندوں نے امدادی سامان وصول کیا۔
پاکستان نے سلطنت عمان کی طرف سے امداد کا گرمجوشی اور تشکر کے ساتھ خیرمقدم کیا ہے۔