ساہیوال۔ 08 اگست (اے پی پی):ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پولیس پنجاب مرزا فاران بیگ کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال فیصل شہزاد کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ساہیوال سعید احمد لودھی کی زیر نگرانی میں انسپکٹر ٹریفک رائے خضر حیات انجم نے سلومونگ گاڑیوں پر ریفلکٹرر سٹیکر لگائے۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سلومونگ گاڑیاں جن کے پیچھے بیک لائٹس نہیں ہوتی اکثر اوقات رات کے اندھیرے میں حادثات کا سبب بنتی ہےاور مزید کہا کہ رات کے اوقات میں ہونے والے حادثات سے بچاؤ کے لیے سلومونگ سلومونگ گاڑیوں پر ریفلکٹرر سٹیکر لگائے جا رہے ہیں۔
حادثات سے بچاو کی احتیاطی تدابیر کے پیش نظر موٹر سائیکل سواروں میں ہیلمٹ کی اہمیت وافادیت ودیگر روڈ سیفٹی پر مبنی معلوماتی پمفلٹس تقسیم کیے گئے تا کہ قیمتی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔