سلیم ملک کواپنے بارے میں دو ہفتوں کے اندر آنے والے فیصلے کا انتظار

221

لاہور۔13اکتوبر (اے پی پی):قومی کرکٹ ٹیم کے سابقہ بلے باز سلیم ملک اپنے بارے میں دو ہفتوں کے اندر آنے والے فیصلے کے انتظار میں دن گن گن کر گزار رہے ہیں اور انہیں پوری امید ہے کہ فیصلہ ان کے حق میں آئےگا۔ سلیم ملک کے قریبی دوستوں کا کہنا ہے کہ سلیم ملک نے بیس سال کا عرصہ بہت کرب اور اذیت میں گزارا ہے اور اب ان کے دل میں اپنے بارے میں مثبت فیصلہ آنے کی خوشی چہرے سے نظر آتی ہے سلیم ملک کے بارے میں آزادانہ ایڈجیوڈیکیٹر جسٹس ریٹائرڈ فضل میراں آئندہ پندرہ روز میں فیصلہ سنائیں گے ۔ جسٹس ریٹائرڈ فضل میراں نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا ۔سابقہ کرکٹر سلیم ملک کا کہنا ہے کہ انشاءاللہ فیصلہ آ نے سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوگا ۔ مجھے انصاف کی پوری امید ہے ۔