سماجی ادارے ایٹم کیمپ کی جانب سے اسلام آباد کے شہریوں کے لئے نیشنل سکلز یونیورسٹی میں 2 روزہ آرٹ تھراپی ورکشاپ کا اہتمام

105

اسلام آباد۔27ستمبر (اے پی پی):سماجی ادارے ایٹم کیمپ کی جانب سے اسلام آباد کے شہریوں کے لئے اسلام آباد کی نیشنل سکلز یونیورسٹی میں 2 روزہ آرٹ تھراپی ورکشاپ کا اہتمام کیا۔آرٹ تھراپی ورکشاپ کے پہلے دن دو اہم سرگرمیوں پر توجہ مرکوز کی گئی جن میں رنگین نفسیات کے ذریعے اظہارِ خودی اور گروہی دیواری سرگرمی شامل ہے۔

اجتماعی دیواری سرگرمی میں، شرکاء نے رنگوں کے ذریعے جزیرے کو کینوس پر کھینچا جبکہ انہوں نے جزیرے کی اپنی کہانیاں دوسرے شرکاء کے ساتھ شیئر کیں۔ اس موقع پر ایک گھریلو خاتون صوبیہ زاہد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 2 روزہ آرٹ تھراپی ورکشاپس میں پہلی بار شرکت کی جس سے اظہار اور اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے میں بہت مدد ملی ۔

ایک اور شریک، سیدہ نور زہرہ جو ورکشاپ میں شرکت کے لیے پشاور سے آئیں کہا کہ انھوں نے آرٹ تھراپی میں شرکت کا صحیح فیصلہ کیا ہے ، اس تھراپی نے اسے رنگوں سے کھیل کر اور مٹی کے ساتھ کام کر کے اپنے آپ کو ظاہر کرنے، تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے اور اپنے صدموں کو ٹھیک کرنے کے قابل بنایا۔ماہنور فاطمہ نے پرجوش انداز میں کہا کہ یہ سب سے بہترین ورکشاپ تھی جس میں اسے میں شرکت کا موقع میسر آیا۔

ایٹم کیمپ نے ان ورکشاپس کے انعقاد میں بہت اچھا کام کیا۔ورکشاپ کا دوسرا دن کلے تھراپی پر مرکوز تھا۔ مٹی کی تھراپی کا مقصد تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینا، سماجی کاری کو بڑھانا، صدمے کو ٹھیک کرنا، اور منفی رویہ اور اضطراب کو کم کرنا ہے۔ شرکاء کو مٹی اور دیگر اوزار فراہم کیے گئے تاکہ وہ اپنا آرٹ ورک تیار کر سکیں اور اظہار خیال کریں۔

ایک بصری آرٹسٹ نیلی احمدجس نے ایٹم کیمپ کے تعاون سے اس آرٹ تھراپی کو اکٹھا کرنے میں حصہ لیا، شرکاء کے مثبت ردعمل کو دیکھ کر حوصلہ افزائی کی اور اس نے آرٹ تھراپی اور صدمے کو ٹھیک کرنے، تخلیقی صلاحیتوں کو بڑھانے اور اظہار خیال کرنے میں اس کے کردار کے بارے میں آگاہی پھیلانے کا عزم کیا۔

نور فاطمہ جو پی این سی اے میں آرٹ کیوریٹر اور انسٹرکٹرہیں نے کہا کہ میں اس ورکشاپ کا حصہ بن کر بہت خوش ہوں اور شرکاء سے رابطہ کرنا اور ان کی کہانیاں سننا حیرت انگیز تھا۔ورکشاپ کے یہ دو دن خوشی، رنگ، تخلیقی صلاحیتوں اور جوش و خروش سے بھرے رہے۔

اس ورکشاپ کے دوران شرکاء نے اپنے مثبت تاثرات شیئر کیے اور شرکت کے موقع پر اظہار تشکر کیا۔ واضح رہے کہ ایٹم کیمپ، ایک سماجی ادارہ اور ایک مسلسل سیکھنے کا پلیٹ فارم جس کا مقصد پاکستان کی افرادی قوت کو فکری اور پیشہ ورانہ طور پر ترقی دینا ہے۔