سماجی رابطوں میں کمی سے کورونا کی وباء پر قابو پانے میں نمایاں مدد ملی ہے، لندن سکول آف ہائی جین اینڈ ٹروپیکل فیڈیسن

98

اسلام آباد ۔ 28مارچ (اے پی پی) لندن سکول آف ہائی جین اینڈ ٹروپیکل فیڈیسن (ایل ایس ایچ ٹی ایم) کے محقیقن نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ سماجی رابطوں میں کمی سے کورونا کی وباء پر قابو پانے میں نمایاں مدد ملی ہے ۔ چین کے ماڈل پر عمل کرتے ہوئے دنیا بھر کی حکومتوں نے وباء پر قابو پانے کیلئے میل ملاقات میں احتیاط اور سماجی رابطوں کی کمی کے اقدامات کئے ہیں تاکہ کورونا کے وائرس کے پھیلائو پر قابو پایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ چین میںگذشتہ سال کے آخر میں جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہونے والے کورونا وائرس کی وباء پھیلی تھی جس کے بعد وائرس تیزی سے ایک انسان سے دوسرے انسان میں منتقل ہونے لگا تو چین نے سماجی رابطوں کو محدود کرنے کیلئے لاک ڈائون کی پالیسی اختیار کی ۔ انہوں نے کہا کہ اپریل تا اکتوبر کے دوران سماجی رابطوں میں احتیاط کی ضرورت ہے تاکہ وائرس کے پھیلائو پر قابو پاکر طبی عملہ اور سہولیات کو منظم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیر کے تحت لاک ڈائون کو فوری ختم کرنے سے مختلف ممالک میں وائرس کے دوبارہ پھیلنے کا خدشہ ہے اس لئے حکومتوں کو احتیاط سے فیصلے کرنے کی ضروت ہے۔