سماجی شعبہ کی ترقی کیلئے جاری مالی سال میں اب تک 289.71 ارب روپے کے فنڈز جاری

92

اسلام آباد۔1نومبر (اے پی پی):وفاقی حکومت نے سماجی شعبہ کی ترقی کیلئے جاری مالی سال میں اب تک 289.71 ارب روپے کے فنڈز جاری کردئیے ہیں۔ حکومت نے جاری مالی سال کیلئے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت 650 ارب روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ وزارت منصوبہ بندی، ترقی وخصوصی اقدامات کے مطابق وفاقی وزارتوں کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے اب تک 188.34 ارب، کارپوریشنز کیلئے 76.4 ارب روپے اورخصوصی ایریاز کیلئے 24.15 ارب روپے کے فنڈزجاری کئے گئے ہیں۔اعدادوشمارکے مطابق ایرا کیلئے پی ایس ڈی پی میں مختص 1.5 ارب روپے میں سے اب تک 750 ملین روپے، نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کیلئے 53.4 ارب روپے اور این ٹی ڈی سی کیلئے 23 ارب روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں، پی ایس ڈی پی میں این ٹی ڈی سی کیلئے مجموعی طورپر158.3 ارب روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔واٹرریسورسز کیلئے پی ایس ڈی پی کے تحت مختص 81.2 ارب روپے میں سے 43.26 ، ہائیرایجوکیشن کمیشن کیلئے کل مختص کردہ 29.4 ارب روپے میں سے 14 ارب اورپاکستان نیوکلئیرریگولیٹری اتھارٹی کیلئے کل مختص کردہ 350 ملین روپے میں سے 175 ملین روپے کے فنڈز جاری کئے جاچکے ہیں۔ریلویزڈویژن کیلئے پی ایس ڈی پی میں کل مختص کردہ 24 ارب روپے میں سے 11.75 ارب، وزارت داخلہ کیلئے 7.3 ارب روپے، اورنیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوارڈی نیشن کیلئے 6.7 ارب روپے کے فنڈز جاری کئے گئے۔اعدادوشمارکے مطابق ریونیوڈویژن کیلئے 2.5 ارب روپے، کابینہ ڈویژن کیلئے 28.22 ارب روپے، آزادجموں اینڈکشمیربلاک کیلئے 13 ارب روپے اورگلگت بلتستان بلاک کیلئے 11.12 ارب روپے کے فنڈز جاری کئے جاچکے ہیں۔