سماجی ویب سائٹ پر بعض افراد نے ہاؤس ہولڈ (مسنگ چولہا) ٹی او آرز کو واپڈا سے منسوب کیا ہے جو کہ غلط ہے،ترجمان دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ

125
سماجی ویب سائٹ پر بعض افراد نے ہاؤس ہولڈ (مسنگ چولہا) ٹی او آرز کو واپڈا سے منسوب کیا ہے جو کہ غلط ہے،ترجمان دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ

گلگت ۔22فروری (اے پی پی):ترجمان دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کا کہنا ہے کہ سماجی ویب سائٹ پر بعض افراد نے ہاؤس ہولڈ (مسنگ چولہا) ٹی او آرز کو واپڈا سے منسوب کیا ہے جو کہ غلط ہے۔ ٹی او آرز واپڈا کے نہیں بلکہ ضلعی انتظامیہ اور پھر کمیٹی کی مشترکہ ٹی او آرز ہیں۔

واپڈا کے ذمے جی آئی ایس کےلئے علیحدہ سے کالم موجود ہے۔ جس کے تحت واپڈا نے ہاؤس ہولڈ (مسنگ چولہوں) کی درخواستوں کوجی آئی ایس سے ویری فیکیشن کی ہے،جو کہ اس وقت بھی جاری ہے۔ ترجمان نے واضح کیا ہے کہ حقیقی ہاؤس ہولڈ (مسنگ چولہا) متاثرین کو ان کا جائزہ حق لازمی ملے گا۔

درخواست گزار ٹی او آرز سے متعلق معاملات پر کمیٹی سے رجوع کریں۔ درخواست گزار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں قائم مسنگ چولہا کمیٹی سے تعاون جاری رکھیں تاکہ اس عمل کو جلد مکمل کیا جاسکے۔