سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 17ملزمان گرفتار،اسلحہ ،منشیات و شراب برآمد

131
Drug dealer
Drug dealer

راولپنڈی۔29دسمبر (اے پی پی):سی پی او خالد ہمدانی کی سربراہی میں راولپنڈی پولیس نے شہر کے مختلف تھانوں کی حدود میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے قتل،منشیات فروشی،شراب سپلائی اور دیگر جرائم میں ملوث اشتہاریوں سمیت 17ملزمان گرفتارکر لئے گئے۔

پولیس ترجمان کے مطابق چونترہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم محمد چاند کو گرفتار کرلیا،اشتہاری مجرم نے اپنے ساتھی کے ہمراہ سابقہ دشمنی کی بناء پر فائرنگ کر کے رضوان کو قتل کر دیا تھا،واقعہ کا مقدمہ مقتول کے والد کی مدعیت میں تھانہ چونترہ میں درج کیا گیا تھا، اشتہاری مجرم سال 2017 سے چونترہ پولیس کو مطلوب تھا۔

تھانہ بنی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث 05خواتین سمیت 07ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتا رملزمان میں ظہور، بلال جبکہ خواتین میں عالیہ، صائمہ، رابعہ، سعدیہ اور سونیا شامل ہیں۔جاتلی پولیس نے کارروائی کر تے ہوئے قتل،زیادتی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمات میں مطلوب02 اشتہاری مجرمان مرید عباس اور عبادت کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرمان نے سابقہ رنجش کی بناء پر فائرنگ کر کے عمار یاسر کو قتل کر دیا تھا جبکہ اشتہاری مجرمان زیادتی اور جان سے مارنے کے مقدمہ میں بھی جاتلی پولیس کو مطلوب تھے،

اشتہاری مجرمان سال 2011سے جاتلی پولیس کو مطلوب تھے۔چونترہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 02 ملزمان کو گرفتارکرلیا، گرفتار ملزمان میں توفیق اور ثقلین شامل ہیں،ملزمان نے دوران تفتیش متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا۔

ریس کورس پولیس نے ملزم دائود سے 15لیٹر شراب،ملزم شہباز سے 15لیٹر شراب،چکری پولیس نے ملزم قیصر سے 01بوتل شراب، ملزم واجد سے 01بوتل شراب، دھمیال پولیس نے ملزم کامران فاروق سے 550 گرام چرس برآمدکرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔