سمبڑیال،کاشتکاروں کو گاجر کی اگیتی کاشت ستمبر میں مکمل کرنے کی ہدایت

162
carrot
carrot

سمبڑیال۔ 02 ستمبر (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت (توسیع)سمبڑیال نے کاشتکاروں کو گاجر کی اگیتی کاشت ستمبر میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے اپنے دفتر میں پیر کو کسانوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گاجر کی اگیتی کاشت ستمبر میں ، پچھیتی کاشت اکتوبر کے آخر تک اور یورپ سے درآمد شدہ بیج نومبر دسمبر تک کاشت کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اچھی پیداوار حاصل کرنے کے لئے زمین کو اچھی طرح تیار کریں ،بھربھری میرا زمین کا استعمال کریں، ٹی 29بیج استعمال کریں،قطار سے قطار کا فاصلہ 75سینٹی میٹر رکھیں ،گاجر کا بیج ڈرل سے کاشت کریں اور بیج کی مقدار 4سے 6کلو گرام فی ایکڑ رکھیں۔انہوں نے کہا کہ گاجر کی کاشت کے لئے نائٹروجن کھاد26سے36کلو گرام،فاسفورس35کلوگرام،پوٹاش25 کلو گرام فی ایکڑ کے حساب سے ڈالیں اور مزید رہنمائی کے لئے محکمہ زراعت کے نمائندے سے رابطہ کریں۔