25.3 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںسمبڑیال، حالیہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر فلڈ وارننگ جاری

سمبڑیال، حالیہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر فلڈ وارننگ جاری

- Advertisement -

سمبڑیال۔ 27 اگست (اے پی پی):حالیہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر تحصیل سمبڑیال میں فلڈ وارننگ جاری کردی گئی ہے، فلڈ ریلیف کیمپ اور ریسکیو پوائنٹس قائم کردیے گئے ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر آفس سے فلڈ وارننگ کے مطابق نالا ون میں اس وقت 40 ہزار کیوسک سے زائد اونچے درجے کے سیلابی ریلا گزر رہا ہے

، نالہ ایک کی سطح مزید بلند ہونے کا امکان ہے جس سے مزید خطرناک سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے، لہٰذا نالہ ایک کے قریبی علاقوں کے مقیم افراد فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل ہوجائیں تاکہ کسی بھی جانی ومالی نقصان سے بچا جاسکے۔

- Advertisement -

وارننگ میں بتایا گیا ہے کہ تحصیل انتظامیہ ہر قسم کی مدد کیلئے موجود ہے، اپنے اور اپنے پیاروں کی جان کو خطرے میں مت ڈالیں اور فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل ہوجائیں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں