سیالکوٹ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی):ایس ڈی او واپڈا سمبڑیال سب ڈویژن گیپکو بھوپالوالہ شاہد سلیم نے بجلی چوروں کے خلاف مہم کے دوران مختلف مقامات پر ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرنے والے 3بجلی چور صارفین کیخلاف تھانہ سمبڑیال میں مقدمات درج کروادیئے ۔
تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو گیپکو گوجرانوالہ ریجن جام محمد ایوب کی ڈویژن بھر میں بجلی چوری کے خلاف جاری مہم کے دوران خصوصی ہدایات پر کاروائی کرتے ہوئے ایس ڈی اوگیپکو سب ڈویژن بھوپالوالہ شاہد سلیم نے واپڈا ٹیم کے ہمراہ موضع کرتار پور میں چھاپہ مار کر ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرنے والے صارف نسیم
اورسمبڑیال کے محلہ محمد پورہ میں دوران کاروائی مین کیبل سے ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرنے والے صارف محمد شمس جبکہ کوٹ دینہ میں رہائش پذیر صارف ارسلان مغل ولد محمد نصیر کو بجلی کی مین تاروں سے ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرنے پر تھانہ سمبڑیال میں تینوں بجلی چو رملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات کا اندارج کروا دیے ہیں۔