31.9 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںسمبڑیال ،اسسٹنٹ کمشنر کی زیر نگرانی ستھرا پنجاب پروگرام جاری

سمبڑیال ،اسسٹنٹ کمشنر کی زیر نگرانی ستھرا پنجاب پروگرام جاری

- Advertisement -

سمبڑیال۔ 30 مئی (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال غلام فاطمہ بندیال کی زیر نگرانی ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت شہر کی خوبصورتی کےلئے انتظامیہ کے عملی اقدامات جاری ہیں ۔ اسسٹنٹ کمشنر روزانہ کی بنیاد پر شہر کا سروے کرکے ناجائز تجاوزات کے خلاف بھر پور ایکشن لے رہی ہیں۔

اسی طرح ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ٹٰی ایم اے سمبڑیال کا عملہ صفائی ستھرائی میں بھرپور حصہ لے رہا ہے ،گرین بیلٹ پر پودے لگانے اور روزانہ پانی دینے کا عمل بھی جاری ہے،ایئرپورٹ روڈ کی صفائی ستھرائی اور گملوں کو خوبصورت رنگوں سے سجایا گیا جس سے خوبصورتی میں اضافہ ہوا ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=603155

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں