سمبڑیال۔ 14 مئی (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹرزراعت ڈاکٹر افتخار احمد وڑائچ نے کہا ہے کہ 21 مئی بروز منگل کو غوثیہ میرج ہال بمقام کلووال تحصیل سمبڑیال میں میگا پروگرام برائے گندم کا انعقاد کیا جائے گا۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر محكمہ زراعت سمبڑیال ڈاکٹر افتخار احمد وڑائچ نے "اے پی پی "سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ اس پروگرام میں ڈائریکٹر ڈویژن گوجرانوالہ جاوید اقبال،ڈپٹی ڈائریکٹر سیالکوٹ ڈاکٹررانا قربان خان،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر افتخار احمد وڑائچ،محکمہ زراعت کا دیگر عملہ اور کسانوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ میگا پروگرام میں گندم کو سٹور کرنے اور ادویات لگانے کے بارے میں کسانوں کو آگاہی دی جائے گیاور دھان کی زیادہ پیداوار کے حوالے سے سفارشات جاری کی جائیں گی۔