سیالکوٹ۔30جون (اے پی پی):تھانہ سمبڑیال پولیس نے سنوکر کھیلتے معمولی توں تکرار پر شہری کے سر میں پسٹل کابٹ مار کر زخمی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق سیالکوٹ کی تحصیل سمبڑیال میں سنوکر کھیلتے ہوئے معمولی توں تکرار کے واقعے میں دو ملزمان علی حسن اور شاہد نے ایک شہری کے سر میں پسٹل کابٹ مار کر اس کا سر پھوڑ دیا۔
زخمی شہری کی درخواست پر دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایات کے مطابق سیالکوٹ پولیس شہریوں کے جانوں و مال کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے اور اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔