سمبڑیال پولیس کی کارروائی ، 4 ملزمان گرفتار،منشیات برآمد

169
جیکسن پولیس کی کارروائی، ملزم گرفتار

سمبڑیال۔ 30 اگست (اے پی پی):سمبڑیال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کرلی ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،

تھانہ سمبڑیال پولیس نے نہر اپر چناب مغربی پٹڑی پر چھاپہ مار کر منشیات فروش افضل مسیح کو گرفتار کیا اور اس کے قبضہ سے ایک كلو 280 گرام چرس جبکہ تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے لوپووالی،

چھنی گوندل اور روڈس چوک مہت پور میں چھاپہ مارکر منشیات فروش محمد سلطان سے 540 گرام ، تنویر احمد سے 580 گرام اور محمد صدیق سے 560 گرام چرس برآمد کرلی ہے۔ پولیس نے چاروں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی کا آغاز کردیا ہے ۔