سمبڑیال یونین کونسل حبیب پور میں لائیوسٹاک بیٹھک کا انعقاد

92

سمبڑیال۔ 17 جنوری (اے پی پی):سمبڑیال یونین یونین کونسل حبیب پور میں لائیوسٹاک بیٹھک کا انعقاد کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹرلائیواسٹاک وڈیری ڈویلپمنٹ سمبڑیال ڈاکٹر احسن تصور کی ہدایت پر تحصیل سمبڑیال میں روزانہ کی بنیاد پر لائیواسٹاک بیٹھک کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

 

ویٹرنیری آفیسر كوٹ دینہ ڈاکٹر جاوید کی زیر صدارت فارمرز کی راہنمائی کیلئے سمبڑیال یونین کونسل حبیب پور کے گائوں جمال پور میں لائیواسٹاک بیٹھک کا انعقاد کیا گیا جس میں فارمرز حضرات نے بھر پور شرکت کی ۔ڈاکٹر جاوید نے فارمرز حضرات کو جانوروں کی دیکھ بھال ،سردی سے بچانے کی تدابیر، جانوروں میں کرموں اور چیچڑوں سے بچائو، زیادہ سے زیادہ دودھ اور گوشت حاصل کرنے کے طریقوں کے بارے میں راہنمائی دی۔

 

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کرم جانوروں کے لیے خطرناک ہیں ان سے بچائو کیلئے فارمرز حضرات ہر تین ماہ میں دوائی ضرور پلائیں ،چیچڑوں سے بہت بیماریاں جنم لیتی ہیں لہذا چیچڑوں سے بچائو کیلئے محکمہ لائیواسٹاک تجویز کردہ ٹیکے لگائیں تاکہ آپ کے جانور صحت مند رہ سکیں۔

انہوں نے کہا کہ چیچڑوں سے جانوروں کو بچانے کیلئے ایسی جگہ کا انتخاب کریں جو صاف اور خشک ہو ۔ انہوں نے آخر میں کہا کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں محکمہ لائیواسٹاک کی ہیلپ لائن یا ویٹرنری سینٹر پر رابطہ کریں اور جانوروں کا بروقت علاج کریں۔