سمجھوتہ ایکسپریس بحال، 200 مسافروں کو لے کر بھارت روانہ

106

لاہور۔4 مارچ(اے پی پی )پاک بھارت کشیدگی کے باعث بند ہونے والی سمجھوتہ ایکسپریس 195کے قریب مسافروں کو لے کر بھارت کے لئے روانہ ہوگئی۔ پاک بھارت کشیدگی کے بعد پہلی ٹرین سوموار کی صبح 8 بجے براستہ واہگہ بارڈر 195مسافروں کو لیکر بھارت کیلئے روانہ ہوئی۔ جمعرات کو ایڈیشنل جنرل منیجر ریلوے زبیر شفیع نے سمجھوتہ ایکسپریس کو پاک بھارت کشیدگی کے باعث گزشتہ جمعرات کو معطل کیا تھا۔ شیڈول کے مطابق سمجھوتہ ایکسپریس پیر اور جمعرات کے روز پاکستان سے بھارت کیلئے روانہ ہوتی ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان چلنے والی ٹرین سمجھوتہ ایکسپریس بحال کردی گئی ہے۔