پیرس ۔26جولائی (اے پی پی):سمر اولمپکس میں شوٹنگ کے ایونٹس کل ( ہفتے)سے سی این ٹی سی شوٹنگ سینٹر چیٹوروکس میں شروع ہوں گے۔
پاکستان کے گلفام جوزف 27 جولائی کو مقامی وقت(پیرس) کے مطابق صبح ساڑھے دس بجے مردوں کے 10 میٹر ایئر پسٹل ایونٹ میں شرکت کریں گے جبکہ کشمالہ طلعت مقامی وقت کے مطابق دوپہر ساڑھے 12 بجے 10 میٹر ایئر پسٹل خواتین کے ایونٹ میں شرکت کریں گی۔
فرانس میں پاکستانی سفارتخانہ کی ایکس پر پوسٹ کے مطابق 27 جولائی کو صرف کوالیفکیشن کا دن ہے اور دونوں کیٹیگریز کے ٹاپ آٹھ شوٹر 28 جولائی کو فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گے۔ پاکستان کے دونوں شوٹرز اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لئے پراعتماد ہیں۔
انہوں نے جمعہ کو پری ایونٹ ٹریننگ میں جوش و جذبے کا مظاہرہ کیا۔ سفارتخانہ کی پوسٹ میں پاکستانی شوٹرز ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔