پیرس ۔19جولائی (اے پی پی): فرانس میں پاکستان کے سفارتخانہ نے سمر اولمپک گیمز میں پاکستانی ایتھلیٹس کی بھرپور حمایت اور حوصلہ افزائی پر زور دیا ہے جن کا مقصد ایتھلیٹکس سے لے کر شوٹنگ اور تیراکی تک کے مقابلوں میں مادر وطن کا نام روشن کرنا ہے ۔
جمعہ کو سفارت خانے نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ آئیے ہیروز کی حمایت میں ہمارے ساتھ شامل ہوں۔پوسٹ کے مطابق 1948 میں جب پاکستان نے پہلی بار اولمپکس میں حصہ لیا، اس وقت سے اس نے 10 تمغے جیتے ہیں جن میں سے آٹھ مردوں کی ہاکی میں اور ایک ایک تمغہ ریسلنگ اور باکسنگ میں ہے۔ سمر اولمپکس2024 ، پیرس 26 جولائی سے 11 اگست تک منعقد ہو رہے ہیں۔
پاکستانی دستے میں ایتھلیٹکس میں ارشد ندیم (نیزہ بازی)، فائقہ ریاض (100 میٹر دوڑ)، تیراکی میں محمد احمد درانی (200 میٹر فری اسٹائل) ،جہاں آرا نبی( 200 میٹر فری سٹائل ) شوٹنگ میں غلام مصطفیٰ بشیر(25 میٹر ریپڈ فائر پستول ) گلفام جوزف (10 میٹر ایئر پسٹل، 10 میٹر ایئر پسٹل مکسڈ ٹیم) اور کشمالہ طلعت (10 میٹر ایئر پسٹل، 25 میٹر پسٹل، 10 میٹر ایئر پسٹل مکسڈ ٹیم) شامل ہیں ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=485845