سمر گیمز کے سلسلہ میں گورنمنٹ ہائی سکولوں کی ٹیموں کے مابین فٹبال میچ کاانعقاد

102
پریمیئر لیگ،چیلسی،کرسٹل پیلس اور ویسٹ ہیم یونائیٹڈ نے اپنے میچز جیت لئے

چیچہ وطنی۔ 04 جولائی (اے پی پی):سمر گیمز کے سلسلہ میں گورنمنٹ ہائی سکول 85/6Rاور گورنمنٹ ہائی سکول 82/6Rکی ٹیموں کے مابین فٹبال میچ کھیلا گیا۔سی ای او ایجوکیشن چوہدری محمد اکرام اور ڈی ای او سیکنڈری خادم حسین موہل میچ کے مہمان خصوصی تھے۔ گورنمنٹ ھائی سکول 82/6R میں کھیلے جانے والے اس میچ میں ریفری کے فرائض محمد قاسم نے سرانجام دئیے۔

دونوں ٹیموں کی جانب سے اچھا کھیل پیش کیا گیا تاہم گورنمنٹ ہائی سکول 82/6R کی ٹیم نے بہتر کھیل پیش کرتے ہوئے مخالف ٹیم کو ایک کے مقابلے میں تین گولز سے شکست دی۔ جیتنے والی ٹیم کوڈی ای او سیکنڈری خادم حسین موہل نے ٹرافی دی۔انہوں نے کھلاڑیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کھیلیں قوم اور معاشرے کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتی ہیں اور سمر گیمز کا انعقاد موجودہ حکومت کا ایک قابل تحسین اقدام ہے۔

اسی طرح گورنمنٹ کمپری ہنسو ہائر سیکنڈری سکول اور گورنمنٹ ہائی سکول کوٹ دیوامل ساہیوال کے درمیان قائد اعظم کرکٹ سٹیڈیم ساہیوال میں ایک مقابلہ جاتی کرکٹ میچ کھیلا گیا۔ میچ کا افتتاح سی ای او ایجوکیشن چوہدری محمد اکرام اور ڈی ای او سیکنڈری خادم حسین موہل نے کیا۔گورنمنٹ ہائی سکول کوٹ دیوامل نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 8 اوورز میں 80 رنز کا ٹارگٹ دیا جسے گورنمنٹ کمپری ہنسو ہائر سیکنڈری سکول نے آسانی سے حاصل کر کے کامیابی سمیٹی۔جیتنے والی ٹیم کو پرنسپل گورنمنٹ کمپری ہنسو سکول شاہد ارشاد رامے نے ٹرافیز سے نوازا۔