سمر ہارون بلور کی دہشت گردی کے خلاف قومی یکجہتی پر زور، خیبر پختونخوا کے سیکیورٹی اداروں کو وفاقی تعاون کی یقین دہانی

اسلام آباد۔26اکتوبر (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما سمر ہارون بلور نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر زور دیا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ایک متحد قومی مؤقف اور طویل المدتی حکمتِ عملی اپنائے۔اتوار کوسرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سمر ہارون بلور نے خیبر پختونخوا میں فرنٹیئر کور (ایف سی) اور پولیس کو جدید ساز و سامان سے لیس کرنے اور …

اسلام آباد۔26اکتوبر (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما سمر ہارون بلور نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر زور دیا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ایک متحد قومی مؤقف اور طویل المدتی حکمتِ عملی اپنائے۔اتوار کوسرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سمر ہارون بلور نے خیبر پختونخوا میں فرنٹیئر کور (ایف سی) اور پولیس کو جدید ساز و سامان سے لیس کرنے اور وفاقی و صوبائی حکومتوں کے درمیان مضبوط ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ کہ بھارت خطے میں دہشت گردی کو ہوا دے رہا ہے اور عسکریت پسندوں کو اسلحہ فراہم کر رہا ہے ، پاکستان کو درپیش ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تمام سیاسی و سماجی قوتوں کو متحد ہو کر دشمنوں کے عزائم ناکام بنانا ہوں گے۔انہوں نے خیبر پختونخوا کے سیکیورٹی اہلکاروں کی قربانیوں اور بہادری کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت امن و امان کے قیام کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو تمام وسائل اور تعاون فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ایک سوال کے جواب میں سمر ہارون بلور نے پی ٹی آئی سے اپیل کی کہ وہ قومی مفاد اور عوامی فلاح کو سیاسی اختلافات پر ترجیح دے، کیونکہ اتحاد اور تعاون ہی وہ راستہ ہے جس کے ذریعے پاکستان اپنے موجودہ چیلنجز پر قابو پا سکتا ہے۔