پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگودھا نے کارروائیاں کرتے ہوئے 400 کلو باسی اور بدبودار گوشت تلف کر دیا ۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگودھا کی کارروائی، 400 کلو باسی گوشت تلف

مزید خبریں
سرگودھا۔ 16 ستمبر (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگودھا نے کارروائیاں کرتے ہوئے 400 کلو باسی اور بدبودار گوشت تلف کر دیا ۔
ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگودھا شہباز سرور کی ہدایت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سلانوالی روڈ 107 این بی میں ناکہ لگا کر گوشت سے بھرا رکشہ پکڑ کر 400 کلو باسی اور بدبودار گوشت کو تلف کردیا ۔ مضر صحت گوشت کو سرگودھا شہر کے مختلف پوائنٹس پر سپلائی کیا جانا تھا جبکہ دو افراد کیخلاف تھانے میں ایف آئی آر درج کروا دی گئی ہے۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز شہباز سرور نے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں جاری ہیں شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن 1223 پر رابطہ کریں۔








