پیسکو کی بجلی چوری کے خلاف چھاپے،33کنکشنز پر بجلی چوری پکڑی گئی، کنکشنز منقطع، مالکان کےخلاف قانونی کارروائی شروع، ترجمان پیسکو

پیسکو کی بجلی چوری کے خلاف چھاپے،33کنکشنز پر بجلی چوری پکڑی گئی، کنکشنز منقطع، مالکان کےخلاف قانونی کارروائی شروع، ترجمان پیسکو

پشاور۔ 16 ستمبر (اے پی پی):پیسکو نے بدھ کو بجلی چوری کے خلاف چھاپے مار کر 33کنکشنز پر بجلی چوری پکڑی گئی، کنکشنز منقطع کرکے مالکان کےخلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ترجمان پیسکو کے مطابق پیسکو ایس اینڈ آئی ٹیم کی بجلی چوری اور نادہندگان کےخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

بدھ کو پیسکو کی ایس اینڈ آئی ٹیم نے باالخصوص پشاور میں 822کنکشنز پر چھاپے مارے،33 کنکشنز پر بجلی چوری پکڑی گئی، کنکشنز منقطع کر کے مالکان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ترجمان پیسکو کے مطابق پیسکو نے بقایا جات کی مد میں 22لاکھ 85ہزار، جرمانوں کی مد میں 5لاکھ 40ہزار موقع پر وصول کیا۔

ترجمان پیسکو کے مطابق پیسکو ایس اینڈ آئی ٹیم تمام پیسکو ریجن میں بجلی چوری کے خاتمے کیلئے چھاپے مار رہی ہے۔