سیالکوٹ، ضلعی فوکل پرسن برائے نیوٹریشن کا مریم نواز ہیلتھ کلینک ویرک کا دورہ، طبی سہولیات کا جائزہ لیا
سیالکوٹ، ضلعی فوکل پرسن برائے نیوٹریشن کا مریم نواز ہیلتھ کلینک ویرک کا دورہ، طبی سہولیات کا جائزہ لیا

مزید خبریں
سیالکوٹ۔16 ستمبر (اے پی پی):سیالکوٹ ضلعی فوکل پرسن برائے نیوٹریشن ڈاکٹر سدرہ گیلانی نے تحصیل پسرور کے علاقے ویرک میں قائم مریم نواز ہیلتھ کلینک کا دورہ کیا اور طبی سہولیات کی فراہمی سمیت مختلف انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے کے دوران ڈیوٹی روسٹر کے مطابق تمام متعلقہ عملہ ڈیوٹی پر موجود پایا گیا جبکہ بائیومیٹرک سسٹم فعال اور عملے کی حاضری بائیومیٹرک کے ذریعے مکمل کی جا رہی تھی۔ موقع پر عملے کو درپیش مسائل پر بھی گفتگو کی گئی اور ضروری امور موقع پر ہی حل کیے گئے۔ ڈاکٹر سدرہ گیلانی نے وائیٹل کاؤنٹر کا معائنہ کیا، جہاں تمام ضروری طبی آلات اور لاجسٹکس مقررہ معیار کے مطابق دستیاب پائے گئے۔
لیبر روم میں تمام ضروری آلات اور ادویات موجود تھیں جبکہ ڈیلیوری سیٹس بھی جراثیم سے پاک حالت میں پائے گئے۔ آٹو کلیو بھی مکمل طور پر فعال تھا۔ ای پی آئی روم کے معائنے کے دوران ویکسینز کے لیے استعمال ہونے والے آئی ایل آر کا درجہ حرارت چارٹ باقاعدگی سے برقرار پایا گیا۔ ادویات کی فارمیسی میں تمام ضروری اور معمول کی ادویات دستیاب تھیں جبکہ کارڈز بھی باقاعدگی سے مرتب کیے گئے تھے۔
اس موقع پر ٹیبلٹس اور تھرمل پرنٹرز بھی مقررہ معیار کے مطابق دستیاب پائے گئے۔ کلینک میں صفائی ستھرائی کے انتظامات بھی تسلی بخش تھے اور مجموعی ماحول صاف ستھرا پایا گیا۔ آخر پر انہوں نے کلینک میں دستیاب طبی سہولیات، ادویات، آلات، عملے کی حاضری اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے سروس ڈیلیوری کے معیار کو برقرار رکھنے پر زور دیا۔







