ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے مدر اینڈ چائلڈ سٹی ہسپتال بھکر کا دورہ کیا اور ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔
بھکر ،مریضوں اور ان کے لواحقین کو علاج معالجے کے دوران بہترین سہولیات اور سازگار ماحول کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے،ڈپٹی کمشنر

مزید خبریں
بھکر۔ 16 ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے مدر اینڈ چائلڈ سٹی ہسپتال بھکر کا دورہ کیا اور ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔
دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور ڈاکٹروں سمیت طبی و دیگر عملے کی حاضری چیک کی۔انہوں نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے انتظامات مریضوں کے لیے دستیاب سہولیات اور ہسپتال کے مجموعی انتظامی امور کا بھی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ تمام شعبہ جات میں صفائی ستھرائی کے اعلیٰ معیار کو یقینی بنایا جائے اور ڈاکٹروں و دیگر عملے کی بروقت حاضری پر خصوصی توجہ دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ مریضوں اور ان کے لواحقین کو علاج معالجے کے دوران بہترین سہولیات اور سازگار ماحول کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ہسپتال میں طبی سہولیات کی دستیابی، صفائی ستھرائی، عملے کی حاضری اور دیگر انتظامی امور کی مسلسل نگرانی کی جائے تاکہ شہریوں کو بروقت، معیاری اور آسان طبی سہولیات میسر آ سکیں۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ سرکاری ہسپتالوں میں عوامی خدمت کے معیار میں بہتری کے لیے مؤثر نگرانی کا عمل جاری رکھا جائے گا۔







