
کراچی۔ 20 نومبر (اے پی پی) پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی میں موبائل ایپلی کیشن بنام (AAAS)سمندر میں ہر جگہ ہر وقت پر مدد کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی۔ منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق تقریب کے مہمان خصوصی وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل کلیم شوکت (ہلال امتیاز ملٹری ) تھے۔ علاوہ ازیں ڈائریکٹر جنرل پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی ریئر ایڈمرل ذکاءالرحمن (ستار امتیاز ملٹری)، سینئر نیول آفیسر، سندھ اور بلوچستان فشری ڈیپارٹمنٹ کے سینئر نمائندوں اور ماہی گیر کمیونٹی نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے کہا کہ سمندر میں بین الاقوامی قانون اور قواعد کی انجام دہی کے لئے کوشاں ہیں ۔