اسلام آباد ۔ 8 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فرازنے کہا ہے کہ یوم بحریہ کے موقع پر سمندروں اور ساحلوں کی پاسبان پاک بحریہ کو سلام پیش کرتے ہیں، نیوی نے 1965ء کی جنگ میں پاک فوج اور فضائیہ کے شانہ بشانہ بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کی نئی تاریخ رقم کی۔ منگل کو یوم بحریہ پر وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان کے دفاع اور سلامتی میں بحریہ کا کردار کلیدی حیثیت کا حامل ہے۔