سمندروں کیلئے بڑھتے خطرات سے نمٹنے کیلئے نئےاورجدیدحل تلاش کرنے کی ضرورت ہے،سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمدامجدخان نیازی کاعالمی یوم بحر پر پیغام

201
سمندروں کیلئے بڑھتے خطرات سے نمٹنے کیلئے نئے اور جدید حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے، سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا عالمی یوم بحر پر پیغام

اسلام آباد۔8جون (اے پی پی):پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہا ہے کہ سمندروں کیلئے بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کیلئے نئے اور جدید حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے،آج کے دن ہم سمندروں کو نقصان سے بچانے کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

بدھ کو سمندروں کے عالمی دن کے موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ سمندر ہماری روزمرہ زندگی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

رواں سال عالمی یوم بحر کا موضوع "حیات نو ۔ سمندروں کیلئے مشترکہ کاوش” ہے جس کا مقصد لوگوں میں سمندر اور اس میں پائے جانے والے ذخائر سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے۔

ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہا کہ پاک بحریہ سمندری وسائل کے محفوظ اور دیرپا استعمال سے متعلق آگہی کے فروغ کیلئے سرگرم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی یوم بحر کے موقع پر پاک بحریہ میں مختلف سرگرمیوں کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے۔