اسلام آباد ۔ 26 جنوری(اے پی پی)سمندرپارپاکستانیوں اورانسانی وسائل کیلئے وزیراعظم کے معاون خصوصی سید ذولفقار بخاری نے کہاہے کہ حکومت بیرون ممالک مقیم پاکستانی محنت کشوں کے مسائل سے آگاہ ہے اوران کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے ، سمندرپار مقیم پاکستانی ہنڈی کی بجائے قانی ذرائع سے رقومات پاکستان بیجھیں۔یہ بات انہوں نے نے دبئی میں خان صاحب لیبر کیمپ جبل علی کا دورے کے موقع پر پاکستانی محنت کشوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر انہوں نے پاکستانی محنت کشوں سے ملاقات کی اوران کے مسائل معلوم کئے۔یہ اپنی نوعیت کا پہلا دورہ تھا ، قبل ازیں کسی وزیر نے بیرون ملک پاکستانی محنت کشوں کی حالت زار کا جائزہ لینے کیلئے کسی لیبر کیمپ کا دورہ نہیں کیا ہے۔سید ذولفقاربخاری پاکستانی محنت کشوں سے گھل ملے اور آجروں کی جانب سے پاکستانی محنت کشوں کو رہائشی، کھانا پینے اوردیگر سہولیات کا ازخود جائزہ لیا ۔اس موقع پر محنت کشوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت بیرون ممالک مقیم پاکستانی محنت کشوں کے مسائل سے آگاہ ہے، حکومت محنت کشوں کے ساتھ ہے، پاکستانی محنت کشوں اورافرادی قوت کو ملک کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا اوراپنی استعداد کے مطابق ملک کی خدمت کرنا ہوگی۔انہوں نے سمندرپار مقیم پاکستانیوں پرزوردیا کہ وہ ہنڈی کی بجائے قانی ذرائع سے رقوم پاکستان بیجھیں۔پاکستان کو اس وقت سمندر پارمقیم پاکستانیوں کی زیادہ توجہ کی ضرورت ہے، بینکوں کے ذریعے رقوم ملک بیجھنا صحیح معنوں میں ملک کی خدمت ہے۔انہوںنے کہاکہ سمندرپارپاکستانی محنت کشوں کا خیال رکھنا وزارت سمندرپارپاکستانیز کی ذمہ داری ہے ، ہم یقین دلاتے ہیں کہ پاکستانی محنت کشوں کو تنہا نہیں چھوڑا جائیگا اوران کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ ان کے اس دورے کا مقصد خلیجی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل سے آگاہی حاصل کرنا تھا ، اس موقع پر پاکستانی محنت کشوں کی تفریح طبع کیلئے نیشنل بنک آف پاکستان کی جانب سے محفل موسیقی کا اہتمام کیا گیا ۔ نیشنل بنک نے بنکوںکے ذریعے رقوم پاکستان بجھوانے کے حوالے سے آگاہی مہم بھی شروع کی ہے۔اس موقع پر سید زولفقار بخاری نے پاکستانی محنت کشوں میں تحائف بھی تقسیم کئے۔
ہوم قومی خبریں سمندرپارپاکستانیوں اورانسانی وسائل کیلئے وزیراعظم کے معاون خصوصی سید ذولفقار بخاری کا...