سمندرپار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر کی شرح میں مئی کے دوران 30 فیصد اضافہ، سٹیٹ بینک

93

اسلام آباد ۔ 19 جون (اے پی پی) سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر کی شرح میں مئی (2019ئ) کے دوران 30 فیصد اضافہ ہوا ہے، ماہ کے دوران2.315 ارب ڈالر کی ترسیلات زر کی گئیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعداد و شمار کے مطابق مئی کے دوران اپریل2019ءکے مقابلے میں ترسیلات زر کی وصولی میں30 فیصد جبکہ مئی2018ءکے مقابلے میں28 فیصد اضافہ ہوا ۔ جاری مالی سال میں قبل ازیں صرف دو ماہ کے دوران ترسیلات کی وصولی2 ارب ڈالر سے زائد رہی ہے اور اگست2018ءمیں2.09 ارب ڈالر جبکہ اکتوبر2018ءکے دوران2.06 ارب ڈالر کی ترسیلات زر کی گئیں،جون2016ء کے دوران بھی ترسیلات زر کی وصولیوں کا حجم 2.07 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔